میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معمولی بارش سے حکومتی دعوے بے نقاب

معمولی بارش سے حکومتی دعوے بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ میں معمولی بارش نے سندھ حکومت کی تیاریوں کا پول کھول دیا، لاڑکانہ، بدین، اسلام کوٹ، میرپورخاص، نئون کوٹ، جیکب آباد، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد سمیت کئے شہروں میں پانی کھڑا ہوگیا، نکاسی آب کا نظام مفلوج، سندھ میں شہری سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے، تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون کی معمولی بارشوں نے سندھ حکومت کی تیاریوں کا پول کھول دیا ہے، گزشتہ دن سے شروع ہونی والی معمولی بارش کے باعث سندھ کے کئے شہروں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس نکالنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، ملنے والی معلومات کے مطابق لاڑکانہ، جیکب آباد، اسلام کوٹ ، نئون کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد کے بیشتر علاقے، جھڈو، ٹنڈوالہیار، ٹنڈوآدم، سانگھڑ سمیت کئے شہروں میں معمولی بارش کے بعد راستوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، مون سون کی معمولی بارشوں کے بعد سندھ حکومت. کی تیاریوں کی پول کھول گیا ہے اور سندھ کے شہری علاقوں میں شہری سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں بارشوں سے قبل صرف کاغذی طور پر کام دکھائے گئے جبکہ زمینج حقائق مختلف ہیں جس کے باعث سندھ بھر میں بارشوں کے دوران بڑی تباہی آنے کے امکانات ہیں. ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں