میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وحشت زدہ اسرائیلی فورس ، المواسی پر دوبارہ بم باری شروع

وحشت زدہ اسرائیلی فورس ، المواسی پر دوبارہ بم باری شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے محفوظ زون قرار دیے جانے والے علاقے المواسی پر دوبارہ بم باری شروع کردی ہے ،جس میں کئی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کا 86 فیصد محاصرہ اب اسرائیل کے انخلاء کے احکامات کے تحت ہے ، حملوں سے مزید 33 فلسطینی شہیدہوئے جبکہ بے گھرہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے ، واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں وسطی غزہ میں واقع بوریج اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں سے ہزاروں فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم شمال سے بے گھر ہوئے اورمرکزی غزہ کی طرف نکلیں، پھر رفح کی طرف پھر واپس نصیرات گئے، ہم پھنس گئے ہیں ، اب ہمیںجنوب کی طرف المواسی کی طرف بڑھنے کی ہدایات موصول ہوئیں،ہماری زندگی ٹکڑوں میں ہے، ہمارے پاس خدا کے سوا اور کوئی نہیں ہے، دوسری جانب نابینا خاندان کو بھی اسرائیلی فورسز نے گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا ، اب ہم گھر چھوڑ چکے ہیں ، پتا نہیں کہاں جائیں گے ، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ انخلاء کے احکامات محاصرہ شدہ علاقوں میں دیے جارہے ہیں ، بتایا گیا ہے کہ بے گھر افراد دیر البلاح شہر کی طرف جارہے ہیں ، جو پہلے ہی بے گھر خاندانوں سے بھرا ہوا ہے اور لوگوں کو رہنے کے لیے کافی جگہ یا وسائل نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں