کراچی، چند منٹوں کی بارش نے میئرکی کارکردگی کا پول کھول دیا
شیئر کریں
کراچی میں چند منٹوں کی بارش نے میئر کی کارکردگی کا پول کھول دیا، شہر کی سڑکیں، بازاریں، سرکاری دفاتر، سول اسپتال سمیت دیگر مقامات بارش کے پانی میں ڈوب گئے، بجلی کا نظام درھم برھم، انتظامیہ پانی نکالنے میں ناکام، شہری مشکلات کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی بارش نے میئر کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، شہرمیں ہونے والی چند منٹوں کی بارش کے باعث شہر کی سڑکیں، بازاریں، سرکاری دفاتر اور سول اسپتال تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں بارش کا پانی تالاب کی صورت اختیار کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انتظامیہ شہر سے بارش کا پانی نکالنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ادھر بارش کی بوند گرتے ہی شہر بھر میں بجلی بند کردی گئی تھی جو 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل بحال نہیں کی گئی شہر کے علاقوں میں رات سے بند ہونے والی بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہوسکی تھی شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے فلفور بارش کا پانی نکالا جائے اور بجلی بحال کرکے شہریوں کی مشکلات کو دور کیا جائے۔