میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجی کمپنیوں کوزبردستی پاکستان نہیں لاسکتے،چینی قونصل جنرل

نجی کمپنیوں کوزبردستی پاکستان نہیں لاسکتے،چینی قونصل جنرل

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو زبردستی نہیں لا سکتے ،اس پروجیکٹ کے لیے پاکستانی ماحول کو سازگار اور پرامن بنانا ہوگا تاکہ سرمایہ کاری آسکے ، سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کاسبب ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان دیرپا تعلقات ہیں ،دونوں ممالک نے بین الاقوامی سطح پردہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں،کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہے، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے ماورائے عدالت قتل پر افسوس ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب اور عہدیداروں و دینئرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ پاک چائنہ مثبت تعلقات بین الاقوامی سطح پربھی تبدیلی کاباعث ہے۔دونوں ممالک تمام پہلوؤں پرتبالہ خیال کرتے رہتے ہیں۔پاک چائنہ تعلقات دیرپا تعلقات ہیں۔پاک چائنہ تعلقات بین الاقوامی سطح پرغیرجانبدارنہ ہیں۔دونوں ممالک نے بین الاقوامی سطح پردہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اورچائنہ نے مشترکہ طور پرسی پیک لانچ کرنے کااعلان کیاتھا۔سی پیک پاکستان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے ۔اس منصوبے سے پاکستان سوشل اکنامک ڈیولپمنٹ کرے گا۔سی پیک ریجنل ایریا کو جوڑنے کا سبب ہوگا۔انفرااسٹرکچرکارپوریشن سی پیک کی پہلی ترجیح ہے۔سی پیک پر پاکستان اور چین ملک کر کام کرینگے ۔اس منصوبے کی کامیابی کے لیے دونوں اطراف کا میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے۔گوادر پورٹ ریجن کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ پاکستان میں موجود چائنیز کو سیکورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔یانگ یونڈونگ نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کے معاشی استحکام اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں،گزشتہ سال 200 ملین ڈالر پاکستان سے درآمد کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں