میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجر دوست اسکیم اور مہنگی بجلی کے خلاف تاجر متحد

تاجر دوست اسکیم اور مہنگی بجلی کے خلاف تاجر متحد

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے تاجروں نے مہنگی بجلی اور تاجر دوست ٹیکس اسکیم کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، پہلا احتجاجی مظاہرہ یکم اگست 2024بروز جمعرات سہ پہر چار بجے بولٹن مارکیٹ کے تاجروں کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پر کیا جائیگا، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بھی تاجروں کے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت اور اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا ہے ،تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو انتہائی ہولناک اورخطرناک ہے ، سرمایہ کار بیرونِ ملک منتقل اور سرمایہ دار ملک پر قابض ہیں، موجودہ حکومت نے مختصر ترین عرصے میں معاشی تباہی کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں، تاجروں کیلئے اب دکانوں پر بیٹھنے کا نہیں سڑکوں پر نکلنے کا وقت ہے جبکہ عتیق میر کاکہنا ہے کہ ہر نیا دن عوام اور تاجروں کیلئے نت نئی مشکلات پیدا کررہا ہے، بجلی کے نرخ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئے ادائیگی ممکن نہیں رہی، پوری معیشت ظالمانہ اور غیر منصفانہ ٹیکسوں کے شکنجے میں آگئی ہے، تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے نام سے تاجروں کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا گیا، ٹیکسوں کی غیرحقیقی شرحیں اسکیم کی ناکامی کا سبب بن گئیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا شکار ہوکر 90فیصد کاروبار زمین بوس ہوچکے ہیں،40فیصد سے زائد ملازم فارغ اور نئی ملازمتوں کے مواقع ناپید ہوگئے، صرف تین سال میں صنعت اور کاروبار 70%تباہ ہوگیا، کھربوں روپے کا نقصان ہوچکا ، اب تمام محبانِ وطن شہریوں اور تاجروں کو اپنی بقاء کی جنگ جیتنے کیلئے ملک بچائو تحریک” شروع کرنا ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں