میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت، جماعت اسلامی مذاکرات میں ڈیڈلاک آگیا

حکومت، جماعت اسلامی مذاکرات میں ڈیڈلاک آگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہو سکا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ 4 روز سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا جاری ہے۔حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز کمشنر آفس میں ہوا تھا تاہم اب تک مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے دوسرا دور آج ہونے کی یقین دہانی کروا رکھی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکرتی ٹیم نے مذاکرات میں ٹیکنیکل کمیٹی کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مذاکرات میں لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں