میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پرطبقہ بدمعاشیہ مسلط ہے،حافظ نعیم الرحمان

پاکستان پرطبقہ بدمعاشیہ مسلط ہے،حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ دھرنا پورے پاکستان کو جوڑ رہا ہے ، متحد کر رہا ہے ۔ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تقسیم ہوں گے تو دشمن طاقتور ہوں گے ، پاکستان کے دشمنوں کومنہ کی کھانی پڑے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے والوں کی مراعات میں اضافہ ہو جائے گا۔ طبقہ اشرافیہ نہیں طبقہ بدمعاشیہ پاکستان پر مسلط ہے ۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ۔امیر جماعت اسلام حافظ نعیم الرحمن نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے ختم کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد کے حصول کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اور یہ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔امیر جماعت اسلام حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر سڑکوں پر آنا کسی کی خواہش نہیں ہوتی لیکن جب حکمران طبقہ ہمارے لیے سارے راستے بند کرے تو لوگ مجبوراً احتجاج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جمہوری آزادی نہ ہو، لوگوں کو کوئی ریلیف نہ مل رہا ہو، پارلیمنٹ اپنے حصے کا کام نہ کرے، نیپرا جیسی ریگولیٹری اتھارٹیز کا کام صرف یہ رہ گیا ہو کہ حکومت کے ہر حکم پر اسٹمپ لگانی ہے، تو ایسی صورتحال میں پرامن سیاسی مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا، یہ احتجاج اور مزاحمت بھی آئین اور قانون کے مطابق ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنی آواز بلند کرنے کے لیے دھرنا اور احتجاج کرسکتے ہیں اور یہ صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں کا مسئلہ ہے، یہ ہر گھر کا مسئلہ ہے جہاں بجلی کے بل بم بن کر گررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے غریبوں کا جینا محال کردیا ہے، آپ اندازہ لگائیں کہ چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کے بجلی کے بل ان کے کرایوں سے بھی زیادہ آتے ہوں تو وہ کیسے ادا کریں گے، بچوں کی تعلیم، بیماری کے لیے پیسے کہاں سے لائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ انہوں نے مزدور کی کم سے کم دیہاڑی 37 ہزار رکھی ہے، شہباز شریف ان پیسوں میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہنے والے غریب آدمی کا بجٹ بناکردکھادیں کہ وہ کیسے گزارا کرے گا، گیس اور بجلی کے بل ادا کرے گا، گیس نہیں ہوگی تو اسے ایل پی جی لانی پڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں