ایس ای سی پی ،انفارمیشن سیکٹر میںکمپنیوں کی رجسٹریشن کا اضافہ
شیئر کریں
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 2023-24 میں 27 ہزار 542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، جس سے کل تعداد 2 لاکھ 22 ہزاور 697 ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ سے متعلق 780 اور پاور جنریشن کے کاروبار کی 560 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔ایس ای سی پی میں بھی تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن بڑھ رہی ہے، کمپنیوں کی بڑی تعداد نے آن لائن رجسٹریشن کروائی، اس حوالے سے سب سے بڑی تعداد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہے جہاں 4 ہزار 129 کمپنیاں شامل ہیں،اس کے بعد تجارت کے شعبے میں 3 ہزار 666، سروسز سیکٹر میں 3 ہزار 302، رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں 2 ہزار 992، سیاحت میں ایک ہزار 346، تعلیم کے شعبے میں ایک ہزار 177، فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں ایک ہزار 103، اور ای کامرس میں 942 شامل ہیں۔ان میں سے 58 فیصد کو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر کیا گیا، 39 فیصد کو سنگل ممبر کمپنیوں کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا، اور بقیہ 3 فیصد کو پبلک ان لسٹڈ کمپنیوں، غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز، گارنٹی لمیٹڈ کمپنیوں، تجارتی تنظیموں، اور غیر ملکی کمپنیاں کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔688 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اطلاعات ہیں، جن میں افغانستان اور نائیجیریا کی کمپنیاں شامل ہیں، جو پاکستان کے کاروباری منظرنامے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہیں۔