میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم افواج پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم

قوم افواج پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کے 76 ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کے افسر و جوان ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے، پوری قوم ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں