میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع کرم ،دہشت گردوں کا حملہ ایف سی اہلکار شہید،دو جوان زخمی

ضلع کرم ،دہشت گردوں کا حملہ ایف سی اہلکار شہید،دو جوان زخمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کرم کے علاقے سنٹرل کْرم میں سرپاخ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو ایف سی اہلکار زخمی جبکہ حوالدار احسان اللہ کرم شہید ہوگئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت اور بلند درجات کیلیے دعا کی جبکہ متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید جوان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے ایف سی اہلکار اخسان کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں