میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی بلوں کی ادائیگی، صارفین گھریلواشیاء فروخت کرنے پر مجبور

بجلی بلوں کی ادائیگی، صارفین گھریلواشیاء فروخت کرنے پر مجبور

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیل ئے شہری گھروں کی اشیاء بیچنے پر مجبور ہو گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ آنے والے بجلی کے بلوں میں جہاں بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہیں وہاں اسی تناسب سے بھاری ٹیکس ڈالے گئے ہیںجس کی ادائیگی کو ممکن بنانے کیلئے شہریوں نے اپنے گھروں کا سامان بیچنا شروع کر دیا ہے۔،بل جمع کرنے والے نجی فرنچائز کے عملے نے بتایا کہ بجلی کی بلوں میں حالیہ اضافے سے عام آدمی کا بھرکس نکل گیا ہے ،متعدد افراد نے گھریلو اشیاء فروخت کرکے اپنے بل جمع کروائے ،ایک خاتون نے سود پر پیسے حاصل کرکے بجلی کا بل جمع کروایا ،جبکہ متعدد افراد نے موبائل فونز ،فریج ،اے سی اور دیگر گھریلو استعمال کی مصنوعات فروخت کرکے اپنے بجلی کے بل جمع کروائے ہیں ،ادھر کے الیکٹرک نے بجلی بلوں میں اضافے کیلئے ٹریف تبدیلی مجرمانہ عمل شروع کررکھا ہے ،متاثرین کے مطابق میٹر ریڈنگ میں دانستہ تاخیر کرکے ٹیرف ریٹ بڑھا یا جارہا ہے ، بلوں کی ادائیگی کے لیے صارفین کی بڑی تعداد قرضوںکے بوجھ تلے دب گئی ہے ، بیشتر افراد نے اپنے گھریلوں اشیاء کی فروخت شروع کردی ہے ،تاہم کے الیکٹرک انتظامیہ کی جعلسازی پر متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی برقرار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں