کراچی کو زہر آلودہ پینے کاپانی فراہم ، ہیضے کے مرض میں اضافہ
شیئر کریں
کراچی میں سیوریج ملا پانی ہیضے کے پھیلائو کا سبب بننے لگا۔طبی ماہرین کے مطابق کراچی میں سیوریج ملا پانی ہیضے کے پھیلائو کا سبب بن رہا ہے، جناح اسپتال میں آج کل روزانہ 70 سے 80 ہیضے کے کیسز آرہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ان دنوں زیادہ تر مریض پیٹ کے انفیکشن کے ساتھ لائے جارہے ہیں، جناح اسپتال میں عام طور پر ہیضے کے 30 سے 40 مریض لائے جاتے ہیں۔طبی ماہرین نے کہاکہ کراچی میں مون سون کے آغاز سے ہی ہیضے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور بارشوں میں ہیضے کے کیسز میں مزید پھیلائو کا خدشہ ہے، مختلف علاقہ مکینوں کے مطابق واٹر بورڈ کی لائنوں میں بدبودار پانی سپلائی کیا جارہا ہے ، ٹینکر کے ریٹ زیادہ ہیں ،اورنگی میں پانی سپلائی کرنے والے ٹینکروں نے ریٹ بڑھا دیے ، غیر معیاری پانی خریدنے پر مجبور ہیں ، پینے کے لیے علیحدہ پانی خریدا جاتا ہے جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام پینے کیلئے صاف پانی کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ غیر معیاری غذا اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کر یں، صاف پانی پینے، صابن سے ہاتھ دھونے اور صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔