میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مکمل جنگ کا خدشہ، لبنان سے اسرائیل پر 45 میزائل فائر

مکمل جنگ کا خدشہ، لبنان سے اسرائیل پر 45 میزائل فائر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر آدھے گھنٹے کے اندر تقریبا 45 میزائل داغے گئے جس میں سے کچھ کو فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔ فوج نے وضاحت کی کہ فضائی دفاعی نظام نے کچھ گولوں کو روک لیا اور باقی کھلے علاقوں میں گرے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے مغربی الجلیل کی طرف لگ بھگ 10گولے فائر کئے گئے ۔ 5گولے الجلیل کے بالائی علاقوں کی طرف فائر کئے گئے تھے ۔ ان میں سے زیادہ تر کو فوج کے دفاعی نظام نے روک لیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو سروسز نے راکٹ فائر کے نتیجے میں علاقے میں لگنے والی بہت سی آگ کو بجھانے کے لیے کام شروع کردیا تھا۔دوسری جانب لبنانی حزب اللہ گروپ نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے ہفتے کے روز شمالی اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے اور 9 ماہ میں پہلی مرتبہ ایک کبوتیز کو نشانہ بنایا۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ راکٹ باری ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی جس کے نتیجے میں برج الملوک قصبے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔ لبنان، اسرائیلی محاذ پر 48 گھنٹوں کے اندر بڑی شدت دیکھی گئی ہے ۔ اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ اور اسلامی گروپ کے 4 رہنماؤں کو مارنے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے حملوں کا جواب دیا۔ اس جواب میں پہلی مرتبہ 3 نئی اسرائیلی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی رد عمل پر عالمی سطح پر میں ایک مکمل جنگ کے آغاز کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں