میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
استعفیٰ دے دوں گا دباؤ میں نہیں آؤں گا،وزیراعظم

استعفیٰ دے دوں گا دباؤ میں نہیں آؤں گا،وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ استعفی دے دوں گا مگر دبا ئومیں نہیں آئوں گا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کو دوٹوک بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند نا پسند بھی نہیں ہے، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پر چند دن پہلے سرپرائز دیا، 3ماہ پہلے بتا دیتے تو سوچتے غیر ملکی فرم میکانزی کو لانا ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو پھر کہتے ہیں اب بھی کوئی سرپرائز ہے تو دے دیں، کوئی ایکشن نہیں لیں گے، لیکن اس کے بعد چھپن چھپائی کی تو برداشت نہیں کریں گے۔وزیر اعظم نے آئی ایم ایف معاہدے کو نئی ذمہ داریوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ٹیکس کا نفاذ ان افراد پر کریں جو ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس لینے کے نام پر تاجروں اور صنعت کاروں کو تنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں دیں گے، نہیں چاہتا کہ آپ میری بدنامی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں