غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث کو آپریٹیوسوسائٹیز کا گھیرا تنگ
شیئر کریں
مشیر وزیر اعلی سندھ برائے بین الصوبائی رابطہ و کوآپریٹو محکمہ سندھ احسان الرحمان مزاری کی زیر صدارت محکمہ کوآپریٹو کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس۔ محکمہ کوآپریٹو کے سیکریٹری محمد نواز نسیم اور ایم ڈی ثنااللہ رند بھی کاکردگی اجلاس میں موجود رہے۔ رجسٹرار کوآپریٹو سمیت متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شامل تھے۔سیکریٹری محکمہ کوآپریٹو سندھ محمد نواز نسیم کی طرف سے مشیرِ وزیر اعلی سندھ کو ڈپارمنٹ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئیں اجلاس میں ڈپارمنٹ لیول معاملات اور درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیکریٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ / چیئرمین سندھ کوآپریٹو ہاسنگ اتھارٹی کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ کوآپریٹو کو بھیجے گئے لیٹر کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاوسنگ اتھارٹی اور ڈپٹی رجسٹرارز (تمام) کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کوآپریٹو سوسائٹیز/سپرسیڈ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیوں کی انتخابی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے، جس کے تحت انتخابی کارروائی شروع کرنے میں ناکام رہنے والے یا تعمیل کرنے میں ناکام رہنے والے منتظمین/انچارج کمیٹیوں/مجاز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز/سپرسیڈ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز جو سالانہ آڈٹ کرنے میں ناکام رہی ہیں ان کے خلاف بھی قانون/قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ عدالتوں اور دیگر محکموں میں زیر التوا مقدمات کی حیثیت کے بارے میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر لینے کی ضرورت ہے، انہوں نے رجسٹرار آفس کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا وہ ایسے تمام معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک ماہر افسر کو فوکل پرسن کے طور پر مقرر کرے۔انتظامیہ کے محکمے کی ہدایات کی تعمیل کرنے میں سوسائٹیز کی ناکامی پر مشیرِ وزیر اعلی سندھ نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور سیکریٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ان کے خلاف فوری طور پر تادیبی کارروائی شروع کریں۔ مزید برآں، احسان الرحمن مزاری نے نشاندہی کی کہ عدالت کے سامنے زیر التوا مقدمات تمام ماتحت دفاتر سے خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں، سیکریٹری نے کہا کہ وہ ایسے تمام مقدمات کو قانون کے افسران کے ساتھ مل کر نمٹانے کے لیے ایک مربوط طریقہ کار واضع کریں۔احسان الرحمن مزاری نے کہا کہ انتظامی ہدایات کی تعمیل نہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹرز/انچارج کمیٹیوں کے طور پر مقرر کردہ محکمے کے اہلکاروں کے خلاف سرکاری پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انکوائری کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیز کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل سرکاری ریکارڈ، خط و کتابت اور قانونی کارروائی کی موجودہ صورتحال ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کی ہدایات جاری۔ ایڈوائیزر کی طرف سے محکمہ کوآپریٹو کے سیکریٹری محمد نواز نسیم اور ایم ڈی ثنااللہ رند کو سوسائٹیز سے متعلق عوام کو در پیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت۔ مشیرِ وزیر اعلی سندھ برائے بین الصوبائی رابطہ و کوآپریٹو محکمہ سندھ احسان الرحمان مزاری کا مزید کہنا تھا کہ سوسائٹیز کے معاملات میں شفافیت نہ ہونے کی صورت میں ملوث افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔اجلاس میں احسان الرحمان مزاری کی طرف سے عوام کو سوسائٹیز سے متعلق مسائل پر مکمل تعاون دینے پر زور دیا گیا۔محکمہ کوآپریٹو سندھ کا کارکردگی کے حوالے اجلاس کل محکمہ برائے بین الصوبائی رابطہ و کوآپریٹو کے آفس کے کمیٹی روم بیرک 91، سندھ سیکریٹریٹ 4B کراچی میں منعقد کیا گیا۔