میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ،الیکشن کمیشن

کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ،الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آ گیا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے ، یہ ایک سیاسی پارٹی ہے اور اس کا نام بھی سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں شامل ہے ، پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے ،الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی،آج کے فیصلے میں 39ایم این ایز کو پی ٹی آئی کا ایم این اے قرار دیا گیا، ان 39اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کی تھی۔الیکشن کمیشن ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ’’اپ ہولڈ‘‘ کیا گیا،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے ، جس کا Logical Consequence یہ تھا کہ ان سے الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215کے تحت بلے کا نشان واپس لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں