میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگی بجلی کے فیصلے پر نیپرا کی مہر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری

مہنگی بجلی کے فیصلے پر نیپرا کی مہر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے لیے ہوجائیں تیار، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافے کی درخواست منظور کرلی ۔ماہانہ 200یونٹ تک کے گھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سے مستثنٰی قرار۔باقی گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھے گا نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا۔نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیاگھریلوصارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک ہوگا ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوجائے گا ماہانہ301 سے 400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15روپے ہوجائے گا ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے 41.36روپے ہوجائے گا ماہانہ501 سے 600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے 42.78روپے ہوجائے گا ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 43.92روپے ہوجائے گا ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا ٹیکسوں کوملاکر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا ماہانہ51سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گاوفاقی حکومت بجلی کے بنیادی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں