میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی شمالی کمان میں مزید 50ہزار سپاہی شامل

اسرائیل کی شمالی کمان میں مزید 50ہزار سپاہی شامل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور وسیع جنگ کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے اپنی تیاریاں مزید بڑھا دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک سینئر سکیورٹی ذریعے نے اطلاع دی کہ 50,000اضافی اسرائیلی بری افواج کے سپاہی شمالی کمان کے تحت لڑنے کو تیار ہیں۔ذریعے نے ایک خصوصی بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی فوج لبنان اور شام کے محاذوں پر شمالی کمان لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہو چکی ہے۔ذریعے نے کہا کہ جنرل اسٹاف اپنی تمام بحری، فضائی اور زمینی افواج کے ساتھ تیار ہے۔ وہ کئی اطراف سے زمینی آپریشن کے لیے الرٹ ہے۔ذریعے نے کہا کہ لبنان اور شام کے محاذوں پر مشکل لڑائی کے دن آنے والے ہیں۔ تاہم اس نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ چھڑنے کی صورت میں شامی فوج کی مداخلت کو مسترد کردیا۔ذرائع نے تصدیق کی کہ پاسداران انقلاب سے وابستہ گروپوں کے ہزاروں ارکان کی شامی سرزمین پر نشاندہی کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ ان کے طیاروں نے شام اور لبنان کی سرحد سے متصل علاقے میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک مرکز اور فضائی دفاعی نظام پر بمباری کی۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے حملوں میں حزب اللہ کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے اس نے شامی گولان کی طرف میزائل داغے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں