میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں بغیر بغیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر لانے پر پابندی

سندھ میں بغیر بغیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر لانے پر پابندی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کابینہ نے رجسٹریشن کے بغیر کوئی بھی گاڑی سڑک پر لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے اہم اجلاس ؓ اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی گاڑی خریداری کے بعد پہلے رجسٹرڈ ہوگی اس کے بعد سڑکوں پر آئے گی، اس سے قبل کوئی بھی شخص گاڑی خریدتا تو 60 دن میں اسے گاڑی رجسٹرڈ ہوتی تھی، اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہیں چلائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے برسوں تک رجسٹریشن کے بغیر گاڑیاں چلاتے رہتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا ساٹھ دن کے اندر گاڑی رجسٹرڈ کروانی ہوگی، اس سے جرائم میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال کی بیخ کنی ہوگی اور ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہائوسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے عوام کی جانب سے شکایات آ رہی تھیں کہ ان کے نام شامل نہیں کئے گئے ہیں، پاک فوج ، رینجرز اور پرائیویٹ پارٹیز نے سروے کیے، جن سیلاب متاثرین اندراج سے رہ گئے ہیں انکا ڈیٹا بھی جمع کیا جائیگا، جو گھر تعمیر سے رہ گئے ہیں ان کے مناسب چیک کے بعد تعمیر کے احکامات جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے اکیس لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں رانی باغ حیدر آباد کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی ہے، محکمہ بلدیات پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نورانی باغ کو بحال کرنے کا خواہاں ہے، حکومت چاہتی ہے کہ بچوں کی تفریحی سہولیات میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میں ٹیچرز کی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی، وفاقی حکومت نے ایک لاکھ پچاس ہزارمیٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے، کابینہ نے اس کی چینی ایکسپورٹ کرنے کی مشروط منظوری دی ہے، جس میں سندھ کے کوٹے کی چینی بھی ایکسپورٹ ہوسکے گی جس پر فی الحال اسٹے آرڈر لگا ہوا ہے، جیسے ہی اسٹے آرڈر ختم ہوگا حکومت چینی ایکسپورٹ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں