میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محرم الحرام، کراچی سمیت سندھ میں سخت سیکیورٹی انتظامات

محرم الحرام، کراچی سمیت سندھ میں سخت سیکیورٹی انتظامات

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ سمیت کراچی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔رینجرز اور پولیس نے کراچی کیمختلف علاقوں اور اندرون سندھ میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا، ترجمان نے بتایا کہ فلیگ مارچ کراچی سپر ہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹان میں کیا گیا۔اورنگی ٹائون، شاہ لطیف ٹائون، شاہراہ فیصل، کورنگی، بلدیہ ٹائون، صدر ٹائون اور جمشید ٹان ودیگر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا۔حیدر آباد، جامشورو، دادو، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان ، سانگھڑ، سنجرو، کنڈیارو، بدین، ٹھٹھہ اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا تاہم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں