میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کچرا اٹھانے کی آڑ میں اربوں کا صفایا

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کچرا اٹھانے کی آڑ میں اربوں کا صفایا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے دو اضلاع کورنگی اور سینٹرل میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے کچرا اٹھانے 34 ارب روپے خرچ کر دیئے۔ ضلع سینٹرل میں 72 فیصد کچرا اٹھانے کا انکشاف۔ گھروں سے کچرا اٹھانے کا نظام بھی قائم نہ ہو سکا۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سال 2021 کے اعدادوشمار کے تحت کورنگی میں 1575 ٹن اور سینٹرل میں 1920 ٹن کچرا ہوتا ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے دونوں اضلاع میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ ایک غیر ملکی کمپنی گینسو بگیاں انوائرمنٹ ٹیکنالوجی کو دیا گیا۔ ضلع کورنگی کا ٹھیکہ 20 ارب 91 کروڑ اور سینٹرل کا ٹھیکہ 24 ارب 7 کروڑ میں دیا گیا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کورنگی اور سینٹرل اضلاع میں ڈور ٹو ڈور کچرا جمع نہیں کیا گیا صرف مخصوص مقامات سے کچرا اٹھایا گیا۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پاس دونوں اضلاع میں کچرا اٹھانے کی گاڑیاں پرانی ہیں اور کچرا منتقل کرنے کا نظام بھی غیر موثر ہے۔ گھروں سے کچرا اٹھانے اور منتقلی کی نگرانی بھی موثر نہیں ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کچرا اٹھانے کے نظام میں سیاسی اور لیبر یونین کی بھی مداخلت ہے اس کے علاؤہ کورنگی اور سینٹرل میں کاروباری علاقوں سے تجاوزات بھی ختم نہیں گی گئیں۔ اربوں روپے کی بجٹ خرچ کرنے کے باوجود ڈسٹ بن۔ کنٹینر اور پیٹرول کی کمی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے کورنگی اور سینٹرل میں ہر گھر سے کچرا اٹھانے میں ناکامی ہوئی جبکہ آڈٹ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ضلع سینٹرل میں 72 فیصد کچرا اٹھایا گیا اور 28 فیصد کچرا نہیں اٹھایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں