لاقانونیت سے بڑے پیمانے پر خلفشار کا خطرہ ہے ،فضل الرحمان
ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاقانونیت سے بڑے پیمانے پر خلفشار کا خطرہ ہے ۔باجوڑ دھماکے پر جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی بم دھماکے میں شہادت پر دل غمزدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان مسلح تنظیموں کی آماجگاہ بن چکے ہیں، دونوں صوبوں میں حکومت کی رٹ عملاً ختم ہوچکی ہے۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ملک میں لاقانونیت سے بڑے پیمانے پر خلفشار کا خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔