مذاکرات کی پیشکش ،تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کی شرط رکھ دی
شیئر کریں
وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو مذٓاکرات کی پیشکش پر تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی پیشکش پر شرائط بتادیں جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کو شامل کیا گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم کی پیشکش پر اپنے خطاب میں شرائط بھی دہرائیں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں فارم 47 کے وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں۔اس پر اسپیکر ایاز صادق بولے کہ ماحول بہتر ہورہا تھا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ مجھے جواب دینے کا حق ہے ، بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا، بات تب ہوگی جب میرے قیدی باہر آئیں گے ۔عمر ایوب نے کہا کہ یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا، انہوں نے والدہ محترمہ کے جنازے کا ذکر کیا، ہم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہوئے ، میں اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا۔عمر ایوب بولے کہ مفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد، محمود الرشید کیساتھ زیادتی کا احساس کریں گے ، مفاہمت تک ہوگی جب آپ حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے ۔