میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن ٹریبونل ، لاہور کے این اے ۔128کا مکمل ریکارڈ طلب

الیکشن ٹریبونل ، لاہور کے این اے ۔128کا مکمل ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے لاہور سے قومی اسمبلی کے این اے ۔128 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے بطور الیکشن ٹریبونل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی۔سلمان اکرم راجا نے مخالف امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے ۔الیکشن ٹریبونل نے سماعت کرتے ہوئے اوریجنل فارم 45، فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی آئندہ سماعت پر طلب کر لیے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر اوریجنل ریکارڈ بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے کارروائی 29جون تک ملتوی کر دی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔128میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا کو شکست دی تھی۔عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں