میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حج کے دوران35پاکستانی عازمین جاں بحق

حج کے دوران35پاکستانی عازمین جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 18جون سہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جب کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6مدینہ میں ہوئیں۔حج کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922تک جا پہنچی ۔عبدالوہاب سومرو نے عازمین کوبے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہم سعودی حکومت کی معلومات پربھروسہ اوربعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔ادھر وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے پر ہمیں اطلاع دی جاتی ہے اور سعودی حکومت کے نظام کے تحت ورثاء سے تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق وفات پا جانے والے حاجی کو بعد میں غسل دے کر حرمین میں نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں، سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں