میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا،وزیراعظم

ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے ،ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں،نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،سازشی ٹولے نے اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی، برادرانہ ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے، بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دینگے ۔ بدھ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ارکان نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں