میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، محکمہ صحت کی 22 ترقیاتی اسکیمیںغیر معیاری نکلیں

پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، محکمہ صحت کی 22 ترقیاتی اسکیمیںغیر معیاری نکلیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ کی 55 فیصد ترقیاتی اسکیمیں غیر معیاری قرار۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نے ہسپتالوں سمیت ترقیاتی اسکیموں کا معیار بہتر کرنے کی سفارش کردی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن سیل نے حکومت سندھ کے مختلف محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی مالی سال 2022-23 کی 40 ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا جس میں 18 اسکیموں کے ترقیاتی کام کو معیاری یا مطمئن کردہ قرار دیا گیا جبکہ 22 ترقیاتی اسکیموں کے ترقیاتی کام کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن سیل کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے افسران نے ترقیاتی اسکیموں کے دورے کے دوران فنڈز کے دستاویزات۔ ٹینڈرز۔ انوائیسز اور ڈیلیوری چالان فراہم نہیں کئے۔ ترقیاتی اسکیموں کے لئے سامان کی خریداری میں تاخیر کی گئی اور ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتا کیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز جاری کروانے اور جاری فنڈز استعمال کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ ہسپتالوں سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن سیل کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے افسران کو ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنی چاہیے۔ فنڈز جاری کروانے اور جاری فنڈز کے استعمال کے لئے مناسب فریم ورک بنایا جائے ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ مکمل کی گئی ترقیاتی اسکیموں کی پی سی فور اور جاری ترقیاتی اسکیموں پر ماہانہ پیش رفت رپورٹ جمع کروائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں