میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکہ سے میچ ہارنے کی وجہ آئی ایم ایف سے بات چیت ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہلکے پھلکے موڈ میں

امریکہ سے میچ ہارنے کی وجہ آئی ایم ایف سے بات چیت ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہلکے پھلکے موڈ میں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیا ناظم آباد میں ہلکے پھلکے موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم”پاکستان کرکٹ ٹیم”امریکہ سے میچ اس لیے ہارے کیونکہ آئی ایم ایف سے ہماری بات چیت جاری تھی لیکن ہماری ٹیم بھارت کو ضرور مزا چکھائے گی۔ یہ بات انہوں نے بروز اتوار نیا ناظم آباد جم خانہ، جامع مسجد اور نیا ناظم آباد میں فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، جہاں انہیں نیا ناظم آباد پروجیکٹ کے سربراہ عارف حبیب نے مدعو کیا تھا۔ پروگرام میں اراکین پارلیمنٹ، تاجروں، بینکرز اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ہو رہا ہے ، ہماری ٹیم کافی مضبوط ہے اور اس نے جان بوجھ کر امریکہ کے خلاف اپنا میچ ہارا کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری بات چیت جاری تھی لیکن ہم بھارت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی)منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صوبے کی عوام کو انفراسٹرکچر کے بہتر نتائج دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھر کول ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دریائے سندھ پر دو پل، ایک جھرک-ملاں کاتیار پل اور دوسری گھوٹکی- کندھ کوٹ پل، حیدرآباد تا میرپورخاص روڈ، کراچی تا ٹھٹو ڈوئل کریج وے اور دیگر میگا پراجیکٹس پر عمل درآمد کرکے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت صحت، کھیلوں اور تفریح کے لیے تمام ضروری سہولیات کے ساتھ اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنے کے اپنے عزم میں اٹل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس وژن ہے اور ہم منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے اسٹریٹجک طور پر پوزیشن میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے لیے بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا ناظم آباد جیسے سماجی طور پر متاثر کن منصوبے اس خلیج کو پر کرنے اور بامعنی تبدیلی لانے کے لیے ضروری ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم روزانہ 15 گھر بنا رہے ہیں اور اب تک ایک لاکھ گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آٹھ لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں