میئر سیکریٹریٹ، غیر قانونی مویشی منڈیاں کو کرم اللہ وقاصی کی سرپرستی
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) مئیر سیکریٹریٹ مئیر کو چونا لگانے کا مرکز بن گیا’ کے ایم سی ‘ کو ریونیو کی مد میں بڑا جھٹکا سفاری پارک سے متصل جگہ مویشی منڈی کیلے محض 2 لاکھ کے معمولی چالان پر عمیر علی نام کے شخص کو الاٹ مئیر کے پرسنل سیکرٹری فیاض چاچڑ اور خود ساختہ مشیر و ترجمان کرم اللہ وقاصی نے براہ راست افسران کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے احکامات دینا شروع کردیے مئیر کراچی کے متوازی حکومت قائم کرلی ذرائع کے مطابق سئنیر ڈائریکٹر ویٹرنری کے آفس سے لیٹر نمبر sovs/ps/kmc/423/2024 بنام عمیر علی جاری کیا گیا جس میں سفاری پارک سے متصل جگہ محض 2 لاکھ کے معمولی چالان کے عوض مویشی منڈی من پسند شخص کو الاٹ کردی گئی ادھر کہا جارہا ہے کہ مزکورہ جگہ کا کم سے کم چالان 15 لاکھ ہونا چاہیے تھا مگر چمک نے اپنا کام دکھا دیا اس مد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ریونیو کی مد میں لاکھوں کا چونا لگایا گیا ادھر مئیر سیکرٹریٹ کو مئیر کے چہیتے پرسنل سیکرٹری فیاض چاچڑ اور خود ساختہ مشیر و ترجمان کرم اللہ وقاصی نے مکمل طور پرہائی جیک کرلیا ہے پارٹی لیڈر بلاول بھٹو زرداری اور مئیر کی شہر کیلے تعمیر و ترقی سمیت انقلابی اقدامات کے دعوے ایسے عناصر نے خطرے میں ڈال دئے ہیں مئیر کراچی کی ریونیو کیلے جاری جنگ کیلے بھی مزکورہ افراد رکاوٹ بن رہیں ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مزکورہ عناصر کا گٹھ جوڑ افسران پر ناجائز اور غیرقانونی دباؤ ڈالتے ہوئے کام کرواتے ہیں مئیر سیکرٹریٹ کی کالی بھیڑیں مئیر کیلے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مئیر کراچی اور پارٹی قیادت کو فوری شفاف تحقیقات کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف محکمہ جاتی اور پارٹی ضابطوں کے مطابق فوری کاروائی وقت کی ضرورت ہے جبکہ ریونیو کو ٹھکانے لگانے پر وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل لانا ہوگی ۔