میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں ، محمود اچکزئی

اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں ، محمود اچکزئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

صدر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں مگر عمران نہیں مان رہے ہیں، شہباز شریف اگر اسٹیٹس مین ہیں تو عمران کو رہا کر دینا چاہئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان ایک ایس او ایس میسج ہے ، میں کسی ادارے یا کسی ایک آدمی پر الزام نہیں لگاتا، ہمیں بڑے ظرف کے ساتھ اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئے ، ایک اچھا مکینک پرزوں کو جوڑتا ہے ایسے ہی تمام جماعتوں کو جوڑنے کو ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی بالغ اور سمجھدار آدمی ہیں، ہر انسان میں کمزوریاں ہوتی ہیں، میں نے ان کے ساتھ وقت گزارا ہے ، کوئی اسے اچھا سمجھے یا برا لیکن یہ بات ماننی ہوگی کہ عمران خان اس ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے ۔انہوںنے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں مگر عمران نہیں مان رہے ہیں، میرے مشاہدے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے 50فیصد سے زائد لوگ موجودہ حالات سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا، اگر وہ ایسا کرے گا تو اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارے گا، عمران خان کو جتنی اکثریت حاصل ہے ابھی تک اتنی کسی کو بھی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر اسٹیٹس مین ہیں تو ان کو عمران خان کو رہا کر دینا چاہئے ، عمران خان نے کہاں بھاگنا ہے ؟ نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول ایک کمیٹی بنائیں مسئلے کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج 1958ء سے دہری زمہ داریوں میں پھنس گئی ہے ، اگر اسٹبلشمنٹ سے بات کرنا ہے تو یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو باوقار طریقے سے سیاست سے پیچھے ہٹنے کا راستہ آئین کے تحت دکھائیں تاکہ مذاکرات کا راستہ بن سکے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا فوج اور ایجنسیاں نہیں ہونی چاہئیں بڑا گناہ ہے ۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں شریف آدمی نے واضح کہا تھا کہ مذاکرات ہم سے نہیں ہوں گے ہم فوجی لوگ ہیں، شریف لوگوں نے بات آئین کے مطابق کہی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف انوسمنٹ کے چکر میں لگے ہوئے ہیں لیکن یہ کہاں کی انوسمنٹ ہے ؟ کون انوسمنٹ کرے گا، آپ کے پاس ایک آدمی ہے ملک ریاض، جب ملک میں ملک ریاض جیسے لوگوں کو تنگ کیا جائے گا تو پاکستان میں سرمایہ کاری کون کرے گا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں