کرکٹ کا نیاحکمران کون؟ ٹی20 ورلڈکپ کا آج سے امریکا میں آغاز
شیئر کریں
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج نیویارک میں ہوگی، میگا ایونٹ کا پہلا میچ آج امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا آج سے باضابطہ آغاز ہوجائے گا، مختصر فارمیٹ کے سب سے بڑے معرکے کا آغاز میزبان ٹیم امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا، ایونٹ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں گیانا میں مدمقابل ہوں گی۔ٹی 20ورلڈکپ کا تیسرا میچ نمیبیا اور عمان کے درمیان بارباڈوس میں 2 جون کو ہی کھیلا جائے گا، 3 جون کو 2 میچز کھیلیں جائیں گے ، پہلے میچ میں سری لنکا – جنوبی افریقا اور دوسرے میچ میں افغانستان یوگانڈا مدمقابل ہوں گے ۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد لندن سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے ، جہاں وہ اپنا افتتاحی میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو ڈیلاس میں کھیلے گی، جب کہ پاکستان کا دوسرا میچ اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔پاکستانی ٹیم میںبابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں۔