میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح اسپتال میں انتظامی غفلت سے مریض جاں بحق

جناح اسپتال میں انتظامی غفلت سے مریض جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) جناح اسپتال میں سفارشی کلچر کے باعث غریب مریض دربدر و علاج سے محروم ہیں، دماغ کی نس پھٹنے والا مریض 24 گھنٹے سے زائد وقت گذر گئے لیکن داخلہ نہ ہونے پر تڑپتے تڑپتے دم توڑ گیا، تیمارداروں کے مطابق وارڈ میں 4 بیڈ خالی ہونے کے باوجود کہا گیا کہ کوئی بیڈ خالی نہیں ہے انتظار کریں۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی 47 سالہ اصغر علی کو دماغ کی نس پھٹنے پرجناح اسپتال کے ایمرجنسی روم نمبر 10 میں لایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے شروعاتی طور پر طبی امداد فراہم کی، لیکن 24 گھنٹے سے زائد وقت گذرنے کے باوجود انہیں داخل نہیں کیا گیا، تیمارداروں کا کہنا ہے کہ اصغر علی کو دماغ کی نس پھٹنے پر اسپتال لایا، ڈاکٹروں نے علاج دے کر کچھ دنوں کے بعد ڈسچارج کیا،لیکن گھر میں مریض کی طبیعت خراب ہونے سے پھر اسپتال آنے پر مجبور ہو ئیں، ڈاکٹروں نے داخل کرانے کے لیے کہا، وارڈ نمبر 5 میں 4 بیڈ خالی ہونے کے باوجود کہا گیا کے کوئی بیڈ خالی نہیں ہے، انتظار کریں،انتظامیہ کی سنگین غفلت کے باعث وقت پر علاج نہ ملنے سے مریض تڑپتے ہوئے انتقال کر گیا، اس ضمن میں رابطہ کرنے پر اسپتال انتطامیہ نے موقف دینے سے گریز کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں