میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس سلنڈردھماکہ ،خواتین ، بچوں سمیت 40 افرد جھلس کر زخمی، چار جاں بحق

گیس سلنڈردھماکہ ،خواتین ، بچوں سمیت 40 افرد جھلس کر زخمی، چار جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی/ علی نواز) حیدرآباد کے علاقے میں سلنڈر کے دکان میں زوردار دھماکہ، چار جاںبحق،40 افراد زخمی، 20 سے زائد زخمی کراچی منتقل، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں زچہ خانہ کے قریب اکرم آرائین نامی شخص کی ایل پی جی دکان میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز دو دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے تین منزلہ عمارت سمیت آسپاس کے فلیٹوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جبکہ دکان میں موجود ایل پی جی سلینڈر بھی پھٹ گئے، دوران دہماکہ اور آگ بھڑک اٹھنی کے بعد علاقے میں افراتفری پیدائش ہوگئی اور عورتوں سمیت معصوم بچے چیختے رہے، دہماکے اور آگ لگنے کی نتیجے میں عورتوں، بچون سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر فائربرگیڈ، ریسکیو 1122،ایدہی ،چھیپا سمیت دیگر اداروں کی امدادی ٹیموں نے آ کر آگ پر کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے ہوئے لوگ بھی زخمی ہوگئے ، گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث ایمبولینسوں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور امداد سرگرمیاں متاثر ہو گئیں، انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 40 ہے جن میں 12 بچے بھی شا ہیں، زخمیوں میں دکان مالک محمد اکرم، 60 سالہ ذوالفقار، 14 سالہ خدیجہ، 13 سالہ آذان، 25 سالہ فیضان، سات سالہ رئیس، 8 سالہ عباد، 30 سالہ عالیہ، 40 سالہ علی حسن،اکرم، 10 سالہ علی حسن، 15 سالہ رضا سمیت 40 افراد شامل ہیں، ضلع انتظامیہ نے سخت زخمی 20 افراد کا کراچی منتقل کر دیا کردیا جبکہ دیگر کو سول ہسپتال حیدرآباد کے برنس اور آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر میئر کاشف شورو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن سمیت دیگر افسران علاقے میں پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی. ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں