میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیٹو ممالک کاروس پر ممکنہ جوہری حملے کی تیاری کاانکشاف

نیٹو ممالک کاروس پر ممکنہ جوہری حملے کی تیاری کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

روسی فوج کے سینئر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو ممالک روس پر ممکنہ جوہری حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی خفیہ ادارے فیڈرل سکیورٹی سروس(ایف ایس بی)کے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ملک کی بارڈر گارڈ سروس کے سربراہ ولادیمیر کلیشوف نے روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں ان خطرات کا خاکہ پیش کیا جن سے نمٹنے کا چیلنج ان کے ادارے کو درپیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ روسی سرحد کے قریب نیٹو کی انٹیلی جنس کارروائیاں عروج پر ہیں، نیٹو کی افواج عسکری تربیت کو تیز کر رہی ہیں، جس میں وہ روسی فیڈریشن کے خلاف فوجی منظرنامے تیار کر رہی ہیں جن میں ہماری سرزمین پر جوہری حملے بھی شامل ہیں۔روسی حکام اس سے قبل نیٹو کی نیوکلیئر شیئرنگ سکیم پر تنقید کر چکے ہیں، جس کے تحت کچھ امریکی ہتھیار غیر جوہری ممالک بشمول بیلجیم، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور دیگر میں رکھے گئے ہیں۔روس کو اس بات پر خاص طور پر تشویش ہے کہ یہ ممالک ہتھیاروں کی تعیناتی کے حوالے سے تربیتی مشقوں میں شامل ہیں۔ جنوری 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے سے چند ہفتے قبل روسی وزارت خارجہ کے عدم پھیلا کے شعبے کے سربراہ ولادیمیر ایرماکوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ماسکو امریکی زیرقیادت فوجی بلاک کے اقدامات کو روس کو براہ راست نشانہ بنانے کے عزائم کے طور پر دیکھتا ہے ۔ روس نے یورپ میں نیٹو کی توسیع اور یوکرین میں اس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو جاری بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ، جسے وہ اپنے خلاف امریکی قیادت میں پراکسی جنگ کا حصہ سمجھتا ہے ۔ روسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین کو جو فوجی ا مداد فراہم کی ہے اس کے نتیجے میں روس کے ساتھ ایک غیر منظم کشیدگی اور براہ راست جنگ ہو سکتی ہے ۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے رواں ماہ کے آغاز میں غیر سٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی روسی صلاحیت کو جانچنے کے لئے مشقوں کا حکم دیا تھا جو روس کے ہمسایہ ملک بیلاروس کے ساتھ مشترکہ طور پر جاری ہیں ا ورروس کی طرف سے اس اقدام کو مغرب کے معاندانہ بیانات کا ردعمل قرار دیا گیا تھا ۔یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک روسی سرزمین کو ان ہتھیاروں کے مسلمہ اہداف قرار دینے کے حوالے سے عائدپابندیاں ہٹانے پر غور کر ر ہے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کو برطانیہ سے ملنے والے اسلحے سے روس کے اندر گہرائی تک اہداف پر حملے کرنے کا حق حاصل ہے ۔ روس نے گزشتہ سال بیلاروسی سرزمین پر اپنے ہتھیاروں کے ایک حصے کو ذخیرہ کرنے کا فیصلہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نیٹو کی سکیم کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں