میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب کی رقم جاری

کراچی میں سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب کی رقم جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے لیے 3 ؍ارب سے زائد کی رقم جاری کر دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیا ء لنجار نے کہا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، منصوبے سے جرائم کی شرح میں کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی، کراچی کے بعد دیگر شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کو وسیع کیا جائے گا۔وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں، امن وامان کی صورتِ حال میں بہتری آ رہی ہے ۔ ضیاء لنجار نے کہا کہ یہ نہیں کہتا صورت حال مکمل بہتر ہے مگر صورت حال بہتر ضرور ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں