میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پنجاب میں اسپیس سے مشروط

پی پی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پنجاب میں اسپیس سے مشروط

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ پنجاب کا شیئر دیکھ کر کرے گی، اگر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مناسب اسپیس دی گئی تو پھر کابینہ میں شامل ہونے پر پارٹی قیادت سے مشاورت کی جائے گی،پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کی طرف سے والہانہ استقبال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نو منتخب رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، رکن قومی اسمبلی علی قادر گیلانی، علی موسی گیلانی، رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی لیڈر سید حیدر گیلانی بھی انکے ہمراہ تھے ۔جبکہ صدر پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ 3 مینارٹی ونگ لاہور چوہدری عاصم، نائب صدر مینارٹی ونگ پنجاب ڈیوڈ سندھو، یونس شہزاد وقاص منشا پرنس ، ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری منیر پیارا، نائب صدر مینارٹی ونگ لاہور یونس کھوکھر، عمران پال، عابد سندھو، ڈاکٹر یعقوب پال، طاہر پرویز کھوکھر، یونس بھٹی، دانیل کھوکھر، اسحاق فیضان، محی الدین اور دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ پنجاب کا شیئر دیکھ کر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی بات ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ صحافیوں کے تحفظات کو دور کیا جائے ۔قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کی ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ آمد کے موقع پر جیالوں کا بینڈ باجے سے استقبال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں