میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سنی اتحاد کونسل، ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

سنی اتحاد کونسل، ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے ہتک عزت بل کی ہر فورم پر مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل کے خلاف سنی اتحاد کونسل عدالت میں جا رہی ہے ،ہتک عزت کا بل مخصوص ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ، بل کی 12شقوں میں تضاد ہے ، یہ لوگ پنجاب سے پورے پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں، اگر بل پاس ہو گیا تو ہم سمجھیں گے پیپلز پارٹی دونوں طرف سے کھیل رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دورہ میںارکان پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ ، شیخ امتیاز اور قانونی ماہر ابوذر سلمان نیازی بھی موجود تھے ۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، ممبر گورننگ باڈی راناشہزاد، عابد حسین اور سید بدر سعید نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ اپو زیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہتک عزت بل مخصوص ذہنیت کی عکاسی ہے جو ذہنوں کو سلب کرنے کے لیے بل پیش کیا گیا،ہتک عزت بل آمریت کی ابتدا ہے جو یہ مسلط کر رہے ہیں۔ نہ تو بل کو کمیٹی کو بھیجا اور نہ اس پر ترامیم لی گئی، یہ بل ان کے مسلط کردہ لوگوں کی طرف سے آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی گئی جس میںہمارے ارکان بھی شامل کیے گئے لیکن جب بل کمیٹی میںگیا تو ہمارے ارکان کو نہیں بلایا گیا،کمیٹی نے بل میں کوئی ترمیم نہیں کی۔ یہ بل بنیادی قوانین کے آرٹیکل 12سے متصادم ہے ۔ مسلط کیے گئے لوگوں کی طرف سے بل آیا ہے ، ہر فورم پر اس بل کی مخالف کریں گے اس پر احتجاج کریں گے ،یہ بل صرف پنجاب کا نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے ،اس بل کو پڑھیں گے تو سمجھ آئے گی اس بل میں خامیاں ہی خامیاں ہیں،اس بل میں خطرناک بات یہ ہے کہ اس میں قانون شہادت نہیں ہے ۔ہائیکورٹ میں ہم بہ حیثیت جماعت اس بل کی مخالفت میں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کو کہوں گا آپ وکٹ کے دونوں طرف مت کھیلیں،وفاق میں بھی آپ انکے ساتھ ہیں پنجاب میں آپکا گورنر ہے ،پیپلز پارٹی آزادی صحافت کے ساتھ ہے تو بجٹ آرہا ہے آپ اس بل کے خلاف انکا ساتھ مت دیں تب ہم سمجھیں گے پی پی پی اس بل کے خلاف ہے ورنہ یہ ہے کہ پی پی پی دونوں طرف کھیل رہی ہے ، اتنا ان کو مت ڈھانپیں کہ خود ننگے ہوجائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں