سندھ بلڈنگ، ناجائز تعمیرات مافیا ڈی جی پیکیج ڈیل لینے پر مجبور
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سسٹم نے ناجائز تعمیرات مافیا کو پیکیج لینے پر مجبور کردیا ،بیٹر طارق عزیز اور ڈائریکٹر علی اسد نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی یقین دہانیاں شروع کروادیں ، ذرائع کے مطابق اس وقت کراچی میں ڈی جی سسٹم نے غیرقانونی تعمیرات کرنے والی مافیا کو کھلی چھوٹ د ے رکھی ہے ، یہی وجہ ہے کہ گولیمار عثمانیہ کالونی میںناجائز کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، رہائشی پلاٹ نمبر اے 127 ،بی 127 ، 264 اور126 پرکمرشل تعمیرات کھلے بندوں جاری ہونے کے باوجود ایس بی سی اے کے کرتا دھرتاؤں نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ بیٹر طارق عزیز شہر بھر میںغیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ایک بدنام زمانہ نیٹ ورک چلارہے ہیں۔