غیر ملکی طلباء کو سیکیورٹی نہ دے سکے، کرغز حکومت کااعتراف
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
کرغز حکومت نے غیر ملکی طلباء کو سیکیورٹی نہ دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی طلباء کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار تھی تاہم اس میں اس ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کرغز نائب وزیرِاعظم نے بشکیک میں پاکستانی طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ حکومت غیر ملکی طلباء کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار تھی تاہم اس میں اس ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔