میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی الیکشن ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات

ضمنی الیکشن ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضمنی الیکشن کے دوران متعلقہ حلقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہی۔متاثرہ علاقوں میں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کے علاقے شامل تھے ۔اس کے علاوہ ریلوے روڈ، فیض پارک کے علاقے ، ویلنشیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ، فیروز پور روڈ کے چند علاقے ، ہیئرگاؤں، لدھڑ، کماہان اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر رہی۔رحیم یارخان میں پی پی 266 کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب کے دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ووٹرز نے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے دشواری کا سامنا رہا۔گزشتہ روز پی ٹی اے نے کہا تھا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پربلوچستان اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں