میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی ادارہ برائے صحت اطفال، ایک ہی بیڈ پر بیک وقت چار بچوں کا علاج کیا جانے لگا

قومی ادارہ برائے صحت اطفال، ایک ہی بیڈ پر بیک وقت چار بچوں کا علاج کیا جانے لگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں بیڈز ۔ ڈرپ اسٹینڈ اور دیگر طبی لوازمات کی کمی نے صورتحال سنگین کردی۔ ایک ہی بیڈ پر بیک وقت چار چار بچوں کا علاج کیا جانے لگا۔قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بیمار بچوں کے لیے بیڈز کی قلت کے سبب ایک ہی بیڈ پر ایمرجنسی اور وارڈز میں 4 اور 5 بچوں کا بیک وقت علاج کیا جا رہا ہے۔ اسپتال میں بچوں کے لیے بنیادی ادویات بھی والدین باہر سے خرید کر لانے پر مجبور ہیں۔ قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی انتظامیہ نے گزشتہ دو روز کے دوران بچوں کی تعداد میں اضافے کو اسپتال میں بیڈز کی قلت کا سبب قرار دے دیا۔اسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان کے سبب حساس وائرل انفکشن میں مبتلا بچوں کا معمولی بیماری والے بچوں کے ساتھ ایک ہی بیڈ پر علاج کیا جارہا ہے۔ جس سے وائرل انفکشن مزید پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں