میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی امین گنڈا پور عید پیکیج تقسیم کی تصاویر شائع کرنے پر برہم

علی امین گنڈا پور عید پیکیج تقسیم کی تصاویر شائع کرنے پر برہم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ علی امین گنڈا پور نے معاملے کے بارے میں متعلقہ سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شفاف طریقے سے ساڑھے8لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکیج اکاونٹس کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا سمیت ایک لاکھ 17ہزار سے زائد خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں