میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ججزکے خط کا معاملہ، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ بینچ سے علیحدہ ہو گئے

ججزکے خط کا معاملہ، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ بینچ سے علیحدہ ہو گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے بینچ سے جسٹس یحییٰ آفریدی نے خود کو علیحدہ کر لیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے خود کو ازخود نوٹس کی سماعت کرنے والے بینچ سے علیحدہ کرنے کے ساتھ اضافی نوٹ بھی لکھا۔فاضل جج نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ہائی کورٹس آئین کے تحت آزاد عدالتیں ہیں، آرٹیکل 184/3ہائی کورٹس کی آزادی پر استعمال نہیں ہونا چاہیے، از خود نوٹس اچھی نیت سے لیا گیا لیکن از خود نوٹس سے ہائی کورٹس اور ان کے چیف جسٹسز کی آزادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 6 ججز کے خط میں اٹھائے گئے معاملات سپریم جوڈیشل کونسل کے ضابطہ اخلاق میں دیکھے جانے چاہئیں، میں خود کو از خود نوٹس کے بینچ سے الگ کرتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں