میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید کے تین ایام میں موت کا کھیل ، 50سے زائد افراد جاں بحق

عید کے تین ایام میں موت کا کھیل ، 50سے زائد افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

عید کے تین ایام میں موت کا کھیل ون ویلنگ مختلف حادثات میں 50 سے زائد تیز رفتار موٹرسائیکل اور دو مختلف روڈ حادثوں میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی بدین پولیس کی جانب سے 40 سے زائد موٹرسائیکل تحویل میں لے لئے گئے۔ عید کے تینوں ایام میں نوجوان کی جانب سے موت کا کھیل ون ویلنگ کی اطلاع پر بدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین کراچی شاہراہ تھرکول بائی پاس پیر چوک حیدرآباد بدین روڈ بدین پولیس سمیت مختلف روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لے لئے . جبکہ روٹس پر ہونے والے حادثوں میں 30 سے زائد موٹرسائیکل سوار اور تلہار کے قریب حیدرآباد روڈ پر ایک سوزکی پک اپ کلٹی ہونے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی اور 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مین کراچی روڈ پر واقع امام واہ کے اسٹاپ پر تیز رفتار پک اپ کی زد میں آکر ریاض چانڈیو نامی راہگیر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے حیدرآباد اور کراچی روڈ پر ہونے والے روڈ حادثات کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں . مختلف حادثات کے زخمیوں کو انڈس ہسپتال بدین سمیت ضلع کے دیگر قریبی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا. بدین پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے باز رکھنے کیلئے شہر بھر میں کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے۔ بدین پولیس نے 40 سے زائد ون ویلنگ کے لئے ایلٹریشن کئے گئے موٹرسائیکل تحویل میں لے کر نوجوانوں کو گرفتار کر لیا . انچارج بدین سٹی پولیس پوسٹ ایاز انصاری کے مطابق نوجوانوں کو اس قاتل کھیل سے دور رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کیونکہ ون ویلنگ سے میں حادثہ کا شکار بنے والے نوجوانوں کو زندگی بھر کے پچھتاوے اور معذوری سے بچایا جا سکے۔ سینئر وکیل ایڈوکیٹ دلدار خان پٹھان نے بتایا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے سیکشن 99-A کے تحت قانون شکن افراد کو 6 ماہ سے 2 سال تک قید یا 10 ہزار روپے جرمانہ اور دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔ ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ ہر سال سینکڑوں نوجوان اس قاتل کھیل میں اپنی زندگی کی بازی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں