میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ایم اے موریرو میر بہار ، بدنظمی ومالی بحران کا شکار

ٹی ایم اے موریرو میر بہار ، بدنظمی ومالی بحران کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ٹی ایم اے موریرو میر بہار بدترین انتظامی و مالی بحران کا شکار۔ منتخب چیرمین عمرے پر ہیں جبکہ دوسری طرف ‘ لاڈلے او پی ایس افسر ‘ شہید الٰہی بخش سیال ‘ میونسپل کمشنر ‘ محض اپنی تنخواہ وصول کرنے کے بعد دفتری معاملات سے لا تعلق دوسری طرف سینکڑوں افسران عید کے موقع پر تنخواہوں سے ابھی تک محروم ہیں عدم ادائیگی پر ملازمین نے پیر کو ٹاون میں بھرپور احتجاج کی تیاری کر لی ادھر نمائندہ جرات سے بات چیت کرتے ہوئے افسران مورڑو میر بحر کا کہنا تھا کہ ‘ آکٹرائے ضلع ٹیکس’ کے شیئر کی مد میں 6کروڑ10 لاکھ روپے ٹاؤن کو ملتے ہیں جبکہ مجموعی تنخواہ 6کروڑ 39 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاون میں 16 اور 17 گریڈ کے ہیلی کاپٹر افسران کھپانے کے سبب مالی بحران پیدا ہوا ہے۔ضلع کیماڑی ختم کرکے بنائے جانے والے تینوں ٹاون کی تنخواہوں کے معاملات تاحال تصفیہ طلب ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ ٹاون کے وجود میں آنے کے بعد سے ہر ماہ ملازمین کی تنخواہیں تعطل کا شکار ہورہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاون انتظامیہ علاقہ
مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ملازمین کو تنخواہ کی بروقت ادائیگی کی بجائے’ ٹھیکیدار مافیا ‘ کنٹریکٹرز ‘ کے بلوں کی ادائیگی میں زیادہ متحرک ہے اس سارے گورکھ دھندے میں کمیشن مافیا کے مزے ہیں جبکہ دیگر ملازمین اپنی تنخواہوں کیلے زہنی اذیت کا شکار ہیں انکا کہنا ہے کہ عید پہ بچوں کی شاپنگ و دیگر اہم ضروریاتِ بھی وہ پوری نا کر سکے ملازمین نے پیر کو سخت احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں