میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لکی مروت ہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید

لکی مروت ہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

لکی مروت / بنوں(جرأت نیوز ڈیسک) دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشتگردوں نے ڈی ایس پی لکی مروت گل محمد خان کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مینوں سمیت شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ایک گن مین کانسٹیبل نسیم گل سمیت شہید ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک اور زخمی اہلکار کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا ہے جب کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔گزشتہ شب لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لکی مروت گل محمد خان، کانسٹیبل نسیم گل، کانسٹیبل صنامت خان کی نماز جنازہ اقبال شہید پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت تیمور خان، ایس پی آپریشن بنوں ثناء اللہ، اور آرمی کے آفیسرز نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کی گئی۔نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت تیمور خان، ایس پی آپریشن بنوں، ایس پی رورل، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر پولیس آفسران، آرمی کے آفیسرز اور شہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد نے کہا کہ شہداء نہایت فرض شناس، بہادر اور شریف انسان تھے،ایسے جوانوں پر ہمیں فخر ہیں جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔ انہوںنے کہاکہ بنوں پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت تیمور خان نے پولیس فورس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پہلے بھی قوم کے لئے بے تحاشہ جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں