میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نالہ متاثرین کیس، کنسٹرکشن کے تخمینے پر رپورٹ طلب، تحریری حکم نامہ

نالہ متاثرین کیس، کنسٹرکشن کے تخمینے پر رپورٹ طلب، تحریری حکم نامہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے اور متبادل پلاٹ کی فراہمی کے کیس میں کنسٹرکشن کے تخمینے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے اور متبادل پلاٹ کی فراہمی کے کیس پر سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق متاثرین کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ سپریم کورٹ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے کنسٹرکشن کا تخمینہ لگوانے کا حکم دیا تھا، نالہ متاثرین کے وکیل کے مطابق 21 دسمبر 2023 کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے تخمینہ لگوانے کا حکم دیا گیا تھا۔عدالتی حکم نامے کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ کی میٹنگ ہے، چیف سیکریٹری اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کنسٹرکشن کے تخمینے کا معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں لکھا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ 8 اپریل کو اس سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں