پی پی رہنما ناصر شاہ کی دھڑے بندی سے وزیر اعلیٰ مشکل میں آگئے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) وزیراعلیٰ سندھ کیلئے لابنگ، پارٹی قیادت ناصر شاھ سے ناراض، سائڈ لائن کردیا گیا، پارٹی میں وزارتوں کے معاملے پر اندرونی اختلاف برقرار، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کیلئے لابنگ کرنے پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ناراض ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ بطور وزیراعلیٰ سندھ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چوائس تھی اور وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل صوبائی وزیر ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہوتے ہوئے لابنگ کی تھی، ذرائع کے مطابق ناصر شاہ نے اس حوالے سے پارٹی کی رہنماؤں اور ایم پی ایز کو اعتماد میں لے کر لابنگ کی تھی تاہم بلاول بھٹو زرداری ، وزارت اعلیٰ کا منصب مراد علی شاہ کو دلوانے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین نے بغیر اجازت لابنگ کرنے پر ناصر شاہ سے ناراض ہیں اور انہیں سائڈ لائن کرتے ہوئے کمزور وزارتیں دی گئیں ، ذرائع کے مطابق ناصر شاہ بھی پارٹی کی جانب سے نظرانداز کرنے پر ناراض ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ میں وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی میں اختلافات برقرار ہیں اور چند مخصوص افراد کو بڑی وزارتیں دے کر پاور فل بنا دیا گیا ہے جس کے باعث مراد علی شاہ کو بھی کام کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بے بس دکھائی دیتے ہیں ۔