میر پور بس ٹرمینل پر قبضہ ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری سسٹم مافیا کے راجا نکلے
شیئر کریں
(خصوصی رپورٹ) میرپورخاص بس ٹرمینل علی حسن زرداری گروپ نے ٹیک اوور کرلیا، آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری بے بس، تفصیلات کے مطابق دو دن قبل 40 سے زائد مسلح افراد نے دن دھاڑے میرپورخاص شہر کے بس ٹرمینل پر دھاوا بول کر ٹرمینل پر قبضہ کیا تھا، پولیس اور پیپلزپارٹی کے مقامی ذرائع کے مطابق قبضہ علی حسن زرداری گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے اور مسلح افراد کا تعلق نوابشاہ سے ہے، ذرائع کے مطابق بس ٹرمینل کے اطراف میں مسلح افراد تعینات کردئے گئے ہیں، میرپورخاص بس ٹرمینل کا قبضہ آصف علی زرداری کے قریبی دوست غلام قادر مری کے نواسے وائس چیئرمین ضلع کونسل ٹنڈوالہیار دریا خان مری کے پاس تھا جس سے قبضہ چھین لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر علی حسن زرداری گروپ کی دن دھاڑے کارروائی اور پولیس کی پراسرار خاموشی کے بعد رئیس غلام قادر مری مکمل طور پر بے بس ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق غلام قادر مری کے اختیارات میں کمی کرکے اسے بے اختیار کیا جا رہا ہے جبکہ غلام قادر مری زیر اثر علاقوں میں اثر رسوخ قائم کرنے کا ٹاسک علی حسن زرداری کے حوالے کیا گیا ہے، ڈویڑن کی پولیس افسران بھی علی حسن زرداری کے احکامات پر عملدرآمد کرنم رہے ہیں جبکہ ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص کو غلام قادر مری کے احکامات ماننے سے روک دیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے سندھ حکومت میں دو سسٹم کی لڑائی میرپورخاص تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر وائس چیئرمین ضلع کونسل ٹنڈوالہیار دریا خان مری نے بتایا کہ پولیس کو اوپر سے ہدایتیں ہیں جن پر وہ عملدرآمد کر رہی ہے، انہوں نے پارٹی قیادت کو معاملے کے متعلق آگاہی دے دی ہے، میرپورخاص بس ٹرمینل پر قبضے کی جنگ اور میرپورخاص جیسے پرامن شہر میں مسلح افراد کی سرگرمیوں کے باعث مقامی پیپلزپارٹی رہنما بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔