چیف سیکریٹری حکم نامہ ،سرکاری فرائض میں غفلت کے مرتکب ایم ڈی واسا معطل
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) چیف سیکرٹری سندھ نے ایم ڈی واسا کو معطل کردیا، دورہ حیدرآباد کے دوران نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر چیف سیکرٹری سید آصف حیدر شاہ برہم ہوگئے، کمشنر حیدرآباد نے ایم ڈی واسا کی عارضی چارج ذیشان ملک کے حوالے کردی، چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں دادو میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، کمشنر حیدرآباد، پبلک ہیلتھ کے افسران سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، عدالت نے دادو میں صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، چیف سیکرٹری سندھ نے عدالت کو دو ہفتوں کے اندر پلان سمیت جامع رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی، چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاھ نے دورہ حیدرآباد کے دوران نکاسی آب و صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ایم ڈی واسا زاہدکھمتیو کو معطل کردیا، سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈنیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری ذمہ داریوں میں غفلت کا مرتکب ہونے پر معطل کیا جاتا ہے، چیف سیکرٹری سندھ کے دورے کے سرکٹ ہاؤس کے مین روڈ، ہائی کورٹ سمیت کئے جگھوں پر سیوریج کا پانی کھڑا تھا جبکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی شکایات کے باجود کوئی جواب نہیں دیا گیا، چیف سیکرٹری کی جانب سے گریڈ 19 کے افسر ایم ڈی واسا کو معطل کئے جانے کے بعد کمشنر حیدرآباد نے گریڈ 18 کے ایگزیکٹو انجنیئر ذیشان ملک کو ایم ڈی واسا کا عارضی چارج دے دیا ہے ۔